مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ . باب: دعا کی قبولیت کے اوقات
حدیث نمبر: 17252
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ اللَّيْلِ أَجْوَبُ دَعْوَةً ؟ قَالَ : " جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ فِي بَابِ " صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى " . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے بلند آواز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : رات کا کون سا حصہ دعا کے قبول ہونے کے لئے زیادہ موزوں ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” آخری نصف حصہ ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں ، اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام بزار اور کبیر کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے رات اور دن کے نوافل دو دو کر کے پڑھنے سے متعلق باب میں ، سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت گزر چکی ہے ۔