حدیث نمبر: 17244
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُنَادِي مُنَادٍ كُلَّ لَيْلَةٍ : هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى ؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَيُغْفَرُ لَهُ ؟ حَتَّى يَنْفَجِرَ الْفَجْرُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " إِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً يُنَادِي مُنَادٍ " . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ لَفْظِ أَحْمَدَ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر رات میں ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے : کیا کوئی دعا کرنے والا ہے ؟ کہ اس کی دعا مستجاب ہو ؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے ؟ کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ اس کی مغفرت ہو جائے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” رات میں ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے جس میں ایک منادی اعلان کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے امام أحمد کے الفاظ کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے ، اس کی توثیق کی گئی ہے ، ویسے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17244
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3155) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8373) أخرجه احمد فى المسند (22/4)»