عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ : " إِذَا نَزَلَتْ بِكُمْ رَغْبَةٌ أَوْ رَهْبَةٌ إِلَى مَنْ تَفْزَعُونَ ؟ قَالُوا : إِلَى اللَّهِ ، قَالَ : " إِذَا أَجَابَكُمْ فَإِلَى مَنْ تَعُودُونَ ؟ " . قَالُوا : إِلَى مَا تَعْلَمُ ، قَالَ : " تَعْلَمُونَ وَلَا تَعْمَلُونَ ، وَتَعْلَمُونَ وَلَا تَعْمَلُونَ " . ثَلَاثًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عرب شخص سے فرمایا : جب تم رغبت والی یا خوف والی صورتحال پاتے ہو ، تو تم کسی کی پناہ میں جاتے ہو ؟ ان لوگوں نے جواب دیا : اللہ تعالی کی طرف ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : جب وہ تمہاری دعا قبول کر لے ، تو پھر تم کس کی طرف واپس جاتے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا : اُس کی طرف ، جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ علم رکھتے ہو ، لیکن تم عمل نہیں کرتے ہو ، تم لوگ علم رکھتے ہو ، لیکن تم عمل نہیں کرتے ہو ۔ “ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔