مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ حُسْنِ الظَّنِّ بِاللَّهِ تَعَالَى . باب: اللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھنا
حدیث نمبر: 17206
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ ، لَا يُحْسِنُ عَبْدٌ بِاللَّهِ الظَّنَّ إِلَّا أَعْطَاهُ ظَنَّهُ ، وَذَاكَ بِأَنَّ الْخَيْرَ فِي يَدِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” اس ذات کی قسم ! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، جب بندہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے گمان کے مطابق اسے عطا کرتا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ساری بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔