مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ . باب: دعا اس چیز میں فائدہ دیتی ہے ، جو نازل ہو چکی ہو ، اور اس میں بھی ، جو نازل نہ ہوئی ہو
حدیث نمبر: 17191
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَنْ يَنْفَعَ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ ، وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ ، وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ ; فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ ، بِالدُّعَاءِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ ، وَرِوَايَةُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ ضَعِيفَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” تقدیر کے مقابلے میں احتیاط کوئی فائدہ نہیں دیتی ، لیکن دعا اُس چیز میں بھی نفع دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو ، اور اس میں بھی دیتی ہے جو نازل نہ ہوئی ہو ، تو اے اللہ کے بندو ! تم پر دعا کرنا لازم ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، شہر بن حوشب نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، اور اسماعیل بن عیاش کی ، اہل حجاز سے نقل کردہ روایات ضعیف ہوتی ہیں ۔