مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ . باب: مجلس کے کفارہ کا بیان
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ أَنْ لَا يَقُومَ حَتَّى يَقُولَ : سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، تُبْ عَلَيَّ وَاغْفِرْ لِي ، يَقُولُهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَإِنْ كَانَ مَجْلِسَ لَغَطٍ كَانَ كَفَّارَةً لَهُ ، وَإِنْ كَانَ مَجْلِسَ ذِكْرٍ كَانَ طَابَعًا عَلَيْهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” محفل کا کفارہ یہ ہے کہ آدمی اُس وقت تک نہ اُٹھے ، جب تک وہ یہ نہ پڑھ لے : «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، تُبْ عَلَيَّ وَاغْفِرْ لِي»
” تو ہر عیب سے پاک ہے ، اے اللہ ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو میری توبہ قبول فرما لے اور میری مغفرت کر دے ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : آدمی کو یہ کلمات تین مرتبہ پڑھنے چاہیے ، اگر اس محفل کے دوران کوئی لغزش ہو گئی ہو ، تو یہ اس کا کفارہ بن جائیں گے ، اور اگر وہ محفل ذکر کی ہو گی ، تو یہ اس ( ذکر پر ) پر مہر بن جائیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ ضعیف ہے ۔