مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ . باب: جب آدمی کوئی ایسی چیز دیکھے ، جو اسے اچھی لگے ، تو وہ کیا پڑھے ؟
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ مِنْ نِعْمَةٍ فِي أَهْلٍ ، وَلَا مَالٍ ، أَوْ وَلَدٍ فَقَالَ : مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، فَيَرَى فِيهِ آفَةً دُونَ الْمَوْتِ " . وَقَرَأَ : ( وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ زُرَارَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اہل خانہ یا مال یا اولاد کی شکل میں کوئی نعمت عطا کرے تو آدمی کو یہ پڑھنا چاہیے : «مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»
” جو اللہ نے چاہا ( ویسا ہی ہوا ) اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو ایسا شخص موت کے علاوہ اُس چیز میں کوئی آفت نہیں دیکھے گا ۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی : ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ [الكهف : 39]
” اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم یہ کہتے : جو اللہ نے چاہا وہ ہوتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن زرارہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔