مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى الْهِلَالَ . باب: جب آدمی ، پہلی کا چاند دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17150
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ : كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَعَلَّمُونَ هَذَا الدُّعَاءَ إِذَا دَخَلَتِ السَّنَةُ أَوِ الشَّهْرُ : " اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجَوَازٍ مِنَ الشَّيْطَانِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
عبداللہ بن ہشام بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب یہ دعا سیکھتے تھے کہ جب نیا سال یا نیا مہینہ شروع ہو ، تو یہ پڑھیں : «اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجَوَازٍ مِنَ الشَّيْطَانِ» ” اے اللہ ! تو اسے امن اور ایمان اور سلامتی اور اسلام اور رحمان کی طرف سے رضامندی اور شیطان سے بچاؤ کے ہمراہ ، ہم پر داخل کرنا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔