مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ . باب: جب ہوا چلے ، تو آدمی کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17124
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَدَّتِ الرِّيحُ قَالَ : " اللَّهُمَّ لَقْحًا لَا عَقِيمًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب تیز ہوا چلتی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ لَقْحًا لَا عَقِيمًا» ” اے اللہ ! یہ آباد کرنے والی ہو ، برباد کرنے والی نہ ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف مغیرہ بن عبدالرحمن کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔