مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ . باب: جب ہوا چلے ، تو آدمی کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17123
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اشْتَدَّتِ الرِّيحُ الشِّمَالُ قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ فِيهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب ” شمال “ نامی ہوا تیز چلتی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُرْسِلَ فِيهَا» ” اے اللہ ! میں اُس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جو اس میں بھیجی گئی ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔