مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ . باب: جب ہوا چلے ، تو آدمی کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17121
عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا هَاجَتْ رِيحٌ شَدِيدَةٌ قَالَ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب تیز ہوا چلتی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے :« اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ» ” اے اللہ ! اس ہوا کو ، جس چیز کے بارے میں حکم دیا گیا ہے ، میں اُس کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، اور اسے جس چیز کا حکم دیا گیا ہے ، اُس کے شر سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “