مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَكِبَ دَابَّةً . باب: جب آدمی سواری پر سوار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17097
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِذَا رَكِبَ الرَّجُلُ الدَّابَّةَ فَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ رَدِفَهُ الشَّيْطَانُ فَقَالَ لَهُ : تَغَنَّ ، فَإِنْ لَمْ يُحْسِنْ قَالَ لَهُ : تَمَنَّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب آدمی سواری پر سوار ہو ، اور اللہ کا نام نہ لے ، تو شیطان اس کے پیچھے بیٹھ جاتا ہے ، اور یہ کہتا ہے : تم کچھ گنگناؤ ! اگر وہ شخص یہ نہ کرے ، تو شیطان اس سے کہتا ہے : تم کوئی آرزو کرو !
یہ روایت امام طبرانی نے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔