مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَكِبَ دَابَّةً . باب: جب آدمی سواری پر سوار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17094
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ : أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " عَلَى كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَسَمُّوا اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا تُقَصِّرُوا عَنْ حَاجَاتِكُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی بیان کرتے ہیں : انہوں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ہر اونٹ کی پشت پر شیطان موجود ہوتا ہے ، جب تم اس پر سوار ہو تو اللہ کا نام لے لو ، اور اپنی حاجت کے بارے میں کوتاہی نہ کرو ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن حمزہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔