حدیث نمبر: 17092
عَنْ هِشَامِ بْنِ قَتَادَةَ الرَّهَاوِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَتَادَةَ قَالَ : لَمَّا عَقَدَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمِي ، أَخَذْتُ بِيَدِهِ فَوَدَّعْتُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " جَعَلَ اللَّهُ التَّقْوَى زَادَكَ ، وَغَفَرَ ذَنْبَكَ ، وَوَجَّهَكَ لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

ہشام بن قتادہ رہاوی اپنے والد قتادہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری قوم کا نگران مقرر کیا ، تو میں نے آپ کا دست مبارک پکڑ لیا اور آپ سے رخصت ہونے لگا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : «جَعَلَ اللَّهُ التَّقْوَى زَادَكَ ، وَغَفَرَ ذَنْبَكَ ، وَوَجَّهَكَ لِلْخَيْرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهْتَ»
” اللہ تعالیٰ تمہیں تقویٰ کا زاد سفر عطا کرے اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کر دے اور تمہیں بھلائی کی طرف متوجہ کرے خواہ تمہارا رخ کسی بھی سمت میں ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17092
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3201) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/19)»