مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَرِقَ أَوْ فَزِعَ . باب: جب آدمی نرم دل ( یعنی پریشان ) یا گھبراہٹ کا شکار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ : أَنَّ رَجُلًا اشْتَكَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْوَحْشَةَ ، فَقَالَ : " قُلْ : سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ ، رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ [ جَلَّلْتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْعِزَّةِ وَالْجَبَرُوتِ " فَقَالَهَا الرَّجُلُ فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُ الْوَحْشَةَ ] " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْجُعْفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وحشت کی شکایت کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم یہ پڑھو : «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ ، رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ جَلَّلْتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْعِزَّةِ وَالْجَبَرُوتِ» ” ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات ، جو بادشاہ ہے ، اور پاک ہے ، وہ فرشتوں اور روح الامین کا پروردگار ہے ، تو نے غلبے اور طاقت کے ذریعے آسمانوں اور زمین کو مغلوب کیا ہوا ہے ۔ “
اس شخص نے یہ کلمات پڑھے ، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی وحشت ختم کر دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔