حدیث نمبر: 17065
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ : كُنْتُ أَفْزَعُ بِاللَّيْلِ فَآخُذُ سَيَفِي فَلَا أَلْقَى شَيْئًا إِلَّا ضَرَبْتُهُ بِسَيْفِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ عَلَّمَنِي الرُّوحُ الْأَمِينُ " . فَقُلْتُ : بَلَى . قَالَ : " قُلْ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ ، مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَمِنْ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ " . فَقَالَهَا فَذَهَبَ عَنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرُ الْمَدَائِنِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں رات کے وقت ڈر کے اُٹھ جاتا تھا ، اپنی تلوار پکڑتا تھا اور جو بھی چیز سامنے آتی تھی ، اُس پر تلوار مار دیتا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں ان کلمات کی تعلیم نہ دوں ؟ جو روح الامین نے مجھے سکھائے ہیں ، میں نے عرض کی : جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم یہ پڑھو : «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ ، مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، وَمِنْ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ» ” میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں کہ کوئی نیک یا گناہگار اُن کے دائرے سے باہر نہیں ہے ، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے یا جو آسمان کی طرف جاتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کے وقت آنے والی ہر چیز سے ، البتہ اُس آنے والے کا معاملہ مختلف ہے ، جو بھلائی لے کر آئے “ اے رحمان ! “ ۔
سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے یہ کلمات پڑھنا شروع کیے تو اُن کی پریشانی ختم ہو گئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی بن ایوب ضریر مدائنی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17065
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح