حدیث نمبر: 17053
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِئِ : أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقُولُ : بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ ، وَتَبَوَّأَ مَضْجَعَهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِئِ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین

ابراہیم بن عبداللہ بن عبدالقاری بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک رات میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہر گیا ، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے اور بستر پر لیٹ گئے تو آپ نے یہ پڑھا : «اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ»
” اے اللہ ! میں تیرے سزا دینے کے مقابلے میں تیرے معاف کرنے کی پناہ مانگتا ہوں اور تیری ناراضگی کے مقابلے میں ، تیری رضامندی کی پناہ مانگتا ہوں ، تیرے مقابلے میں تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں تیری ثناء بیان کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ، اگرچہ مجھے کتنی ہی شدید خواہش ہو ، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی ثناء بیان کی ہے ۔ “

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، صرف ابراہیم بن عبداللہ بن عبدالقاری کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17053
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن