مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17045
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اضْطَجَعَ لِلنَّوْمِ يَقُولُ : " بِاسْمِكَ رَبِّي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کے لیے لیٹتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے : «بِاسْمِكَ رَبِّي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي» ” اے میرے پروردگار ! تیرے اسم سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، میں نے اپنا پہلو رکھا ہے ، تو میرے ذنب کی مغفرت کر دے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔