حدیث نمبر: 17024
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ : " مَنْ قَالَ إِذَا أَمْسَى : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ كُلِّهَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ " . ¤
محمد محی الدین

ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جو شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے : «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ كُلِّهَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ»
” میں اللہ تعالیٰ کے سارے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ، ہر اس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچا پائے گی ۔ “

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17024
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح