مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الظُّهْرِ . باب: ظہر کا وقت
وَعَنْ شُعْبَةَ قَالَ : سَمِعْتُ حَجَّاجَ بْنَ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيَّ - وَكَانَ إِمَامَهُمْ - يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ حَجَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ حَجَّاجٌ : أَرَاهُ [ عَبْدُ اللَّهِ ] عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤شعبہ بیان کرتے ہیں : میں نے حجاج بن حجاج اسلمی کو ، جو ان لوگوں کے امام تھے ، انہیں اپنے والد کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا : اُن کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تھا ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : حجاج نامی راوی بیان کرتے ہیں : میرا خیال ہے ، انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے ، تو جب گرمی شدید ہو ، تو نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کرو ! “ ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔