مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الظُّهْرِ . باب: ظہر کا وقت
حدیث نمبر: 1700
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ ; فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْقَاسِمُ بْنُ صَفْوَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الْقَاسِمُ بْنُ صَفْوَانَ لَا يُعْرَفُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
قاسم بن صفوان نے ، اپنے والد کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کرو ! کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور قاسم بن صفوان نامی راوی کو ابن حبان نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔ ابوحاتم کہتے ہیں : قاسم بن صفوان نامی راوی کی شناخت صرف اسی حدیث میں ہو سکی ہے ۔