حدیث نمبر: 17006
وَعَنْ أَبَانَ الْمُحَارِبِيِّ - وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، إِلَّا غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُمْسِيَ ، وَإِذَا قَالَهَا إِذَا أَمْسَى غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ حَتَّى يُصْبِحَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابان محاربی رضی اللہ عنہ ، جو ایک وفد کا حصہ تھے ، جس کے افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو بھی مسلمان بندہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»
” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، میں کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتا اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں : تو اس کے شام تک کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے اور اگر وہ شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے تو اس کے صبح تک کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17006
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3104)»