مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى . باب: آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَدَعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعْمَلَ لِلَّهِ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ ، حِينَ يُصْبِحُ يَقُولُ : بِسْمِ اللَّهِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، مِائَةَ مَرَّةٍ ; فَإِنَّهَا أَلْفُ حَسَنَةٍ ، فَإِنَّهُ لَنْ يَعْمَلَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي يَوْمِهِ مِنَ الذُّنُوبِ ، وَيَكُونُ مَا عَمِلَ مِنْ خَيْرٍ سِوَى ذَلِكَ وَافِرًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم میں سے کوئی ایک بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر روزانہ ایک ہزار نیکیاں کرنا ترک نہ کرے ، جب وہ صبح کرے تو یہ پڑھے : ” اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ۔ “ وہ یہ کلمات 100 مرتبہ پڑھے ، تو یہ اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں ہو جائیں گی اور اگر اللہ نے چاہا تو وہ شخص اس دن میں اتنے گناہ نہیں کرے گا ، اور وہ اس کے علاوہ جو نیکیاں کرے گا وہ مزید اضافہ کا باعث ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابومریم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔