حدیث نمبر: 16985
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ نَزَلَ عَلَيَّ فَقَالَ : " يَا أَبَا أَيُّوبَ ، أَلَا أُعَلِّمُكَ ؟ " . قُلْتُ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ حِينَ يُصْبِحُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ [ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ] ; إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ ، وَإِلَّا كُنَّ لَهُ [ عِنْدَ اللَّهِ ] عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ مُحَرَّرِينَ ، وَإِلَّا كَانَ فِي جُنَّةٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي كَذَلِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوایوب انصاری علی بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ میرے ہاں ٹھہرئے آپ نے فرمایا : اے ابوایوب ! کیا میں تمہیں تعلیم نہ دوں ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو بھی بندہ صبح کے وقت یہ کلمات پڑھتا ہے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ (لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ) »
” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے ، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے ، اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے ، اس شخص کے دس گناہ مٹا دیتا ہے ، اور یہ کلمات اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں 10 غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ہوں گے ، اور یہ شام ہونے تک شیطان سے بچاؤ کا باعث ہوں گے اور جو شخص شام کے وقت انہیں پڑھ لے گا ، اسے بھی اسی کی مانند ( یعنی اجر و ثواب ) حاصل ہو گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16985
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (414/5)»