مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : مَا دَنَوْتُ مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ وَلَا تَطَوُّعٍ ، إِلَّا سَمِعْتُهُ يَدْعُو بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ لَا يَزِيدُ فِيهِنَّ ، وَلَا يَنْقُصُ مِنْهُنَّ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي ، وَاجْبُرْنِي ، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا ، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْأَدْعِيَةِ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ، جس بھی فرض یا نفل نماز میں تمہارے نبی علیہ السلام کے قریب ہوا ، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کلمات کے ہمراہ دعا مانگتے ہوئے سنا ، آپ ان میں کوئی اضافہ نہیں کرتے تھے اور ان میں کوئی کمی نہیں کرتے تھے : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي ، وَاجْبُرْنِي ، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا ، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
” اے اللہ ! تو میرے تمام ذنوب اور خطاؤں کی مغفرت کر دے ، اے اللہ تو مجھے عزم و ہمت دینا ، مجھے مضبوط رکھنا اور اچھے اعمال و اخلاق پر ثابت قدم رکھنا ، کیونکہ نیک اخلاق کی طرف رہنمائی کرنا اور برے اخلاق سے پھیر دینا ، صرف تو ہی کر سکتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف زبیر بن خریق نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث ، دعاؤں سے متعلق باب میں آئیں گی ۔