مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ دَعَا بِهَؤُلَاءِ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ ، حَلَّتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ : اللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ ، وَاجْعَلْهُ فِي الْمُصْطَفَيْنَ مَحَبَّتَهُ ، وَفِي الْعَالَمِينَ دَرَجَتَهُ ، وَفِي الْمُقَرَّبِينَ دَارَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُطَّرِحُ بْنُ يَزِيدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ان کلمات کے ہمراہ دعا مانگے گا ، قیامت کے دن اُس کے لیے میری شفاعت حلال ہو جائے گی : «اللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ ، وَاجْعَلْهُ فِي الْمُصْطَفَيْنَ مَحَبَّتَهُ ، وَفِي الْعَالَمِينَ دَرَجَتَهُ ، وَفِي الْمُقَرَّبِينَ دَارَهُ» ” اے اللہ ! سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو وسیلہ عطا فرما ، اور ان کی محبت کو منتخب بندوں میں رکھ دے ، اور جہانوں میں اُن کا درجہ رکھ دے ، اور مقرب لوگوں میں ان کا ٹھکانہ بنا دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مطرح بن یزید ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔