مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
حدیث نمبر: 16967
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْقَعْقَاعِ قَالَ : رَمَقَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي ، فَجَعَلَ يَقُولُ فِي صَلَاتِهِ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَعُبَيْدُ بْنُ الْقَعْقَاعِ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
عبید بن قعقاع بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بغور جائزہ لے رہا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے اور آپ نماز کے دوران یہ پڑھ رہے تھے : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي»
” اے اللہ ! تو میرے ذنب کی مغفرت کر دے اور میرے گھر کو میرے لئے کشادہ کر دے ، اور جو رزق تو مجھے عطا کرے گا اس میں میرے لئے برکت رکھ دے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبید بن قعقاع نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔