مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
حدیث نمبر: 16965
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حَسَّانٍ - يَعْنِي الْفَلَسْطِينِيَّ - عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ لَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن حسان فلسطینی ، بنو کنانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : فتح مکہ کے سال میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تو میں نے آپ ملا ہم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ لَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ” اے اللہ ! تو قیامت کے دن مجھے رسوا نہ کرنا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔