مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ . باب: آدمی صبح اور مغرب کی نماز کے بعد کیا پڑھے ؟
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ : أَنَّ فَاطِمَةَ جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَشْتَكِي إِلَيْهِ الْخِدْمَةَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ مَجَلَتْ يَدَايَ مِنَ الرَّحَا ، أَطْحَنُ مَرَّةً وَأَعْجِنُ مَرَّةً . فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنْ يَرْزُقْكِ اللَّهُ شَيْئًا يَأْتِكِ ، وَسَأَدُلُّكِ عَلَى خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ ، إِذَا لَزِمْتِ مَضْجَعَكِ فَسَبِّحِي اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ ، وَكَبِّرِي ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ ، وَاحْمَدِي أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ ، فَذَلِكَ مِائَةٌ [ فَهُوَ ] خَيْرٌ لَكِ مِنَ الْخَادِمِ . وَإِذَا صَلَّيْتِ الصُّبْحَ فَقُولِي : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، يُحْيِي وَيُمِيتُ ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، عَشْرَ مَرَّاتٍ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ ، وَعَشْرَ مَرَّاتٍ بَعْدَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ ; فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ تَكْتُبُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ ، وَتَحُطُّ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ ، وَكُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ ، وَلَا يَحِلُّ لِذَنْبٍ كُتِبَ ذَلِكَ الْيَوْمَ أَنْ يُدْرِكَهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ الشِّرْكَ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، وَهُوَ حَرَسُكِ مَا بَيْنَ أَنْ تَقُولِيهِ غُدْوَةً إِلَى أَنْ تَقُولِيهِ عَشِيَّةً مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ ، وَمِنْ كُلِّ سُوءٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ أَخْصَرَ مِنْهُ وَقَالَ : " هِيَ تَحْرُسُكِ " . مَكَانَ " وَهُوَ " . وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ . ¤سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : فاطمہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ کے سامنے کام کاج کی شکایت کی ، اس نے کہا: یا رسول اللہ ! چکی پیسنے کی وجہ سے میرے ہاتھ خراب ہو گئے ہیں ، میں ایک مرتبہ آٹا پیستی ہوں اور ایک مرتبہ گوندھتی ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر اللہ تعالیٰ نے تمہیں کوئی چیز نصیب کی ، تو وہ تمہارے پاس آ جائے گی ، البتہ میں تمہاری رہنمائی اس سے زیادہ بہتر چیز کی طرف کرتا ہوں ، جب تم اپنے بستر پر جاؤ ، تو 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الله اكبر» اور 34 مرتبہ «الحمد لله» پڑھو ، یہ 100 ہو جائیں گے اور یہ تمہارے لئے خادم ملنے سے بہتر ہیں ، اور جب تم صبح کی نماز ادا کر لو ، تو تم یہ پڑھو : ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے حمد اسی کے لیے مخصوص ہے ، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے اور ہر قسم کی بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم صبح کی نماز کے بعد دس مرتبہ اور مغرب کی نماز کے بعد دس مرتبہ ان کلمات کو پڑھو ، کیونکہ ان میں سے ہر ایک کے عوض میں دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور دس گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک کلمہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام کو آزاد کرنے کی مانند ہے ، اور کسی گناہ کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اس دن میں ، اس شخص تک پہنچے ، البتہ شرک ہو تو معاملہ مختلف ہے ” «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» “ کے یہ الفاظ تمہارے صبح کے وقت پڑھنے سے لے کر تمہارے شام کے وقت انہیں پڑھنے کے درمیان کے وقت میں ، ہر شیطان اور ہر برائی کے حوالے سے تمہارے محافظ ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، جو اس سے زیادہ مختصر ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” وہ تمہاری حفاظت کریں گے ۔ “ ان دونوں کی سند حسن ہے ۔