مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الظُّهْرِ . باب: ظہر کا وقت
حدیث نمبر: 1692
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ : شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ بِالْهَاجِرَةِ ، فَلَمْ يُشْكِنَا . ¤ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَيْضًامحمد محی الدین
ان کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت نقل کی ہے : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوپہر کی نماز کی شکایت کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا ۔
اس روایت کے رجال بھی ” ثقہ “ ہیں ۔