مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الظُّهْرِ . باب: ظہر کا وقت
حدیث نمبر: 1691
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شِدَّةَ الرَّمْضَاءِ ، فَلَمْ يُشْكِنَا . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔