مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ . باب: نماز کے بعد اذکار کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ : أَنَّهُ أَتَاهُ نَاسٌ يَتَحَدَّثُونَ إِلَيْهِ فَقَالَ : سَأُزَوِّدُكُمْ مَا زَوَّدَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا صَلَّيْتَ فَسَبِّحْ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ ، وَاحَمَدْ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ ، وَكَبِّرْ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ ، وَقُلْ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَسْعُودُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَهُوَ مَجْهُولٌ . ¤سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ کچھ لوگ اُن کے پاس آئے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگے ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تمہیں زاد سفر کے طور پر وہ چیز دوں گا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زاد سفر کے طور پر دی تھی ، انہوں نے فرمایا : ” جب تم نماز ادا کرو تو ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الحمد لله »اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو اور پھر یہ پڑھو : ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسعود بن سلیمان ہے اور وہ مجہول ہے ۔