مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ . باب: ’’ لا حول ولا قوۃ الا باللہ “ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَدْرِي مَا تَفْسِيرُهَا ؟ " . قُلْتُ : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : " لَا حَوْلَ عَنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعِصْمَةِ اللَّهِ ، وَلَا قُوَّةَ عَلَى طَاعَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعَوْنِ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ : أَحَدُهُمَا مُنْقَطِعٌ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ ، وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ ، وَالْآخَرُ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ، میں نے کہا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ الا بالله» نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تم جانتے ہو اس کی وضاحت کیا ہے ؟ میں نے عرض کی : اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اس سے مراد یہ ہے : ) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ، صرف اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی عصمت کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی قوت ، صرف اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی مدد کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک کی سند منقطع ہے ، اس میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے ، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے ، اور دوسری سند متصل اور حسن ہے ۔