مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ . باب: حمد کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَجِبْتُ مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِ إِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَشَكَرَ ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةُ حَمِدَ رَبَّهُ وَصَبَرَ ، الْمُؤْمِنُ يُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَزَادَ : " فِي كُلٍّ يُؤْجَرُ الْمُؤْمِنُ حَتَّى فِي أَكْلَتِهِ يَرْفَعُهَا إِلَى فِيهِ " . ¤ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ : " يُؤْجَرُ فِي كُلِّ أَمْرِهِ ، حَتَّى اللُّقْمَةَ يَرْفَعُهَا إِلَى فِيِّ امْرَأَتِهِ " . ¤ وَأَسَانِيدُ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَكَذَلِكَ بَعْضُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ . ¤سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مؤمن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ مجھے پسند ہے ، اگر اس مومن کو بھلائی نصیب ہوتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے ، اور شکر کرتا ہے اور اگر اُسے کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے اور صبر کرتا ہے ، مؤمن کو ہر صورتحال میں اجر ملتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” مومن کو ہر کام میں اجر ملتا ہے ، یہاں تک کہ اس کے کھانے میں جو وہ لقمہ اپنے منہ کی طرف بلند کرتا ہے ( یعنی اُس کا بھی اجر ملتا ہے ) ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” اسے ہر کام میں اجر ملتا ہے ، یہاں تک کہ اس لقمے کا بھی اجر ملتا ہے ، جو وہ اپنی بیوی کے منہ کی طرف بلند کرتا ہے ۔ “ امام أحمد کی اسانید کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، امام بزار کی بعض اسانید بھی اسی طرح ہیں ۔