مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: تسبیح ، تحمید اور دیگر کا مجموعہ
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ اللَّهُ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ ، وَقَدْ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ اللَّهُ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ»
” ہر طرح کی حمد ، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو ، ہر طرح کی حمد ، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، جو اتنی تعداد میں ہو جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے ، ہر طرح کی حمد ، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کی تعداد جتنی ہو ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کو بھر دے اور میں اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں ( اتنی تعداد میں ) جو ہر چیز کو بھر دے اور میں اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں جو تمام چیزوں کی تعداد جتنا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد بن عبداللہ واسطی ہے ، اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کرتا ہے اور ( دوسروں کے ) برخلاف نقل کرتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔