حدیث نمبر: 16871
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَيْضًا قَالَ : رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُحَرِّكُ شَفَتِي فَقَالَ : " مَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ ؟ " . قُلْتُ : أَذْكُرُ اللَّهَ ، قَالَ : " أَفَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْ ذِكْرِ اللَّيْلِ عَلَى النَّهَارِ ؟ تَقُولُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ ، وَتُسَبِّحُ اللَّهَ مِثْلَهُنَّ " . ثُمَّ قَالَ : " تَعَلَّمْهُنَّ وَعَلِّمْهُنَّ عَقِبَكَ مِنْ بَعْدِكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں ہونٹوں کو حرکت دے رہا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے ابوامامہ ! تم کیا پڑھ رہے ہو ؟ میں نے عرض کی : میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہاری رہنمائی اس کی طرف نہ کروں جو تمہارے رات دن کے ذکر سے زیادہ ( یعنی اجر و ثواب کے حصول کا باعث ) ہو ؟ تم یہ پڑھو : «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ»
” ہر طرح کی حمد ، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے ، اور ہر طرح کی حمد ، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس شمار جتنی ہو ، جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے ، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو ، جو اُس کو بھر دے جو ہر چیز کا شمار ہے ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) پھر تم «سبحان الله» بھی اسی کی مانند پڑھو ۔ “
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم ان کلمات کو سیکھ لو ! اور اپنے بعد اپنی آل اولاد کو ان کی تعلیم دینا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16871
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (7930)»