مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عِمْرَانَ - يَعْنِي ابْنَ حُصَيْنٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعْمَلَ كُلَّ يَوْمٍ مِثْلَ أُحُدٍ عَمَلًا ؟ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنْ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ فِي كُلِّ يَوْمٍ مِثْلَ أُحُدٍ عَمَلًا ؟ ! قَالَ : " كُلُّكُمْ يَسْتَطِيعُهُ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَاذَا ؟ قَالَ : " سُبْحَانَ اللَّهِ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا تم میں سے کوئی ایک یہ استطاعت نہیں رکھتا ؟ کہ وہ روزانہ اُحد پہاڑ جتنا عمل کرے ؟ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون اس بات کی استطاعت رکھتا ہے کہ وہ روزانہ اُحد پہاڑ جتنا عمل کرے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سب اس کی استطاعت رکھتے ہو ، لوگوں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! وہ کیسے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «سبْحَانَ الله» پڑھنا ، احد سے بڑا ہے ، الْحَمْدُ اللہ پڑھنا ، احد سے بڑا ہے ، «لا اله الا الله» پڑھنا ، احد سے بڑا ہے ، «الله اكبر» پڑھنا ، احد سے بڑا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔