مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ سَبَّحَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - تَسْبِيحَةً ، وَحَمِدَهُ تَحْمِيدَةً ، وَهَلَّلَهُ تَهْلِيلَةً ، وَكَبَّرَهُ تَكْبِيرَةً ; غَرَسَ [ اللَّهُ ] لَهُ شَجَرَةً فِي الْجَنَّةِ ، أَصْلُهَا يَاقُوتٌ أَحْمَرُ ، مُكَلَّلَةٌ بِالدُّرِّ ، طَلْعُهَا كَثَدْيِ الْأَبْكَارِ ، أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، وَأَلْيَنُ مِنَ الزَّبَدِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ سَلْمَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَجَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ وُثِّقُوا . ¤سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص ایک مرتبہ «سبحان الله» پڑھ لیتا ہے ، یا ایک مرتبہ «الحمد لله» پڑھ لیتا ہے ، یا ایک مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھ لیتا ہے ، یا ایک مرتبہ «الله اكبر» پڑھ لیتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیتا ہے ، جس کی جڑ سرخ یاقوت کی ہوتی ہے اور اس پر قیمتی پتھر لگے ہوئے ہوتے ہیں ، اس کے شگوفے کنواری لڑکیوں کی چھاتی کی مانند ہوتے ہیں ، اس کے پھل شہد سے زیادہ میٹھے اور جھاگ سے زیادہ نرم ہوتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عدی ہے ، جس نے اسے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس کی سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت ہے ، جن کی توثیق کی گئی ہے ۔