مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " خُذُوا جَنَّتَكُمْ " . قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مِنْ عَدُوٍّ حَضَرَ ؟ فَقَالَ : " خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ . قُولُوا : سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ يَأْتِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُسْتَقْدِمَاتٍ ، وَمُنْجِيَاتٍ ، وَمُجَنِّبَاتٍ ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ فِي الصَّغِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ دَاوُدَ بْنِ بِلَالٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو ! لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا دشمن آ گیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو ! تم لوگ ۔ ” سُبْحَانَ اللهِ “ - اور الْحَمْدُ الله “” “” اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» - اور «اللَّهُ أَكْبَر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بالله» پڑھو ! کیونکہ یہ کلمات جب قیامت کے دن آئیں گے ، تو یہ آگے آگے ہوں گے ، نجات دلانے والے ہوں گے ، الگ کرنے والے ہوں گے ، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، معجم صغیر میں اُن کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، البتہ داؤد بن بلال کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔