مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِجُلَسَائِهِ : " خُذُوا جَنَّتَكُمْ " . قَالُوا : بِأَبِينَا أَنْتَ وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَحَضَرَ عَدُوٌّ ؟ قَالَ : " خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ ، قُولُوا : سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ مُقَدِّمَاتٌ ، وَهُنَّ مُنْجِيَاتٌ ، وَهُنَّ مُعَقِّبَاتٌ ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَالضُّعَفَاءِ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد سے ارشاد فرمایا : تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو ! لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، کیا دشمن آ گیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو ! تم لوگ «سبحان الله» اور «الْحَمْدُ الله» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» اور «الله اكبر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھو ! کیونکہ یہ آگے کرنے والی چیزیں ہیں ، اور یہ نجات دینے والی چیزیں ہیں ، اور یہ معقبات ہیں ، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ” الضعفاء “ اور کتاب ” الثقات “ دونوں میں کیا ہے ۔