مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى مِنَ الْكَلَامِ أَرْبَعًا : سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ . فَمَنْ قَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ ، كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً ، وَحُطَّتْ عَنْهُ عِشْرُونَ سَيِّئَةً ، وَمَنْ قَالَ : وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ ، وَمَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَمِثْلُ ذَلِكَ ، وَمَنْ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ ، كُتِبَتْ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً ، وَحُطَّتْ عَنْهُ ثَلَاثُونَ سَيِّئَةً " . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے ، چار کلمات کو منتخب کیا ہے : ” «سُبحَانَ اللَّهِ - الحمد لله - لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ۔ ۔ اللَّهُ اكبر» “ ۔ تو جو شخص ” «سبحان الله» “ پڑھتا ہے ، اس کے لئے ہمیں نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے ، جو شخص ” «الله اكبر» “ پڑھتا ہے ، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے ، جو شخص ” «لا إله إلا الله» “ پڑھتا ہے ، اسے بھی اس کی مانند اجر و ثواب ملتا ہے ، اور جو شخص ” «الحمد لله رب العالمين» “ اپنی طرف سے پڑھتا ہے ، اسے تیس نیکیاں دی جاتی ہیں ، اور اس کے گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں ۔ “