مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ . باب: ’’ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر “ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16833
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، أَعْتَقَ اللَّهُ رُبْعَهُ مِنَ النَّارِ ، وَلَا يَقُولُهَا اثْنَتَيْنِ إِلَّا أَعْتَقَ اللَّهُ شَطْرَهُ مِنَ النَّارِ ، وَإِنْ قَالَهَا أَرْبَعًا أَعْتَقَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِمَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : “” “” جو شخص ۔ «لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ» پڑھ لیتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کے ایک چوتھائی وجود کو جہنم سے آزاد کرتا ہے ، اور جو شخص دو مرتبہ اسے پڑھ لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے نصف وجود کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے اور اگر وہ شخص چار مرتبہ اسے پڑھ لے ، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کر دیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، ان دونوں میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔