مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: ’’ لا الہ الا اللہ “ کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا فُلَانُ ، فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا ؟ " . قَالَ : لَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا فَعَلْتُ ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْلَمُ أَنَّهُ قَدْ فَعَلَهُ ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ مِرَارًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُفِّرَ عَنْكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " كَفَّرَ اللَّهُ عَنْكَ كَذِبَكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " . وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے فلاں ! کیا تم نے اس ، اس طرح کا کام کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا : جی نہیں ! اس ذات کی قسم ! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، میں نے ایسا نہیں کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات جانتے تھے کہ اُس نے ایسا کیا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے چند مرتبہ یہ بات دہرائی ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمہارے «لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے تمہارا یہ گناہ معاف ہو گیا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” تمہارے « لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تمہارے جھوٹ کو تم سے دور کر دیا ہے ( یعنی اُسے معاف کر دیا ہے ) ۔ “ ان دونوں روایات کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔