حدیث نمبر: 1681
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَّنِي جِبْرِيلُ فِي الصَّلَاةِ ; فَصَلَّى الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ ، وَصَلَّى الْعَصْرَ حِينَ كَانَ الْفَيْءُ قَامَةً ، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ ، وَصَلَّى الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ ، ثُمَّ جَاءَ الْغَدُ ; فَصَلَّى الظُّهْرَ وَفَيْءُ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلُهُ ، وَصَلَّى الْعَصْرَ وَالْفَيْءُ قَامَتَانِ ، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ إِلَى ثُلْثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ ، وَصَلَّى الصُّبْحَ حِينَ كَادَتِ الشَّمْسُ تَطْلُعُ ، ثُمَّ قَالَ : الصَّلَاةُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جبرائیل نے ، نماز میں میری امامت کی ، انہوں نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سورج ڈھل گیا تھا اور عصر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب ایک مثل سایہ ہو چکا تھا ، مغرب کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سورج غروب ہو گیا تھا ، اور عشاء کی نماز اس وقت ادا کی ، جب شفق غائب ہو گئی تھی ، فجر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب صبح صادق ہو گئی تھی ، پھر جب وہ اگلے دن آئے ، تو انہوں نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب ہر چیز کا سایہ ایک مثل تھا ، عصر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سایہ دو مثل ہو چکا تھا ، مغرب کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سورج غروب ہو گیا تھا ، عشاء کی نماز ایک تہائی رات گزرنے کے بعد ادا کی ، اور صبح کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سورج نکلنے کے قریب تھا ، پھر انہوں نے یہ بتایا : نماز کا وقت ان دو اوقات کے درمیان ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1681
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل مسند ابي سعيد الخدري رضى الله عنه 11032 ، المعجم الكبير للطبراني من اسمه زرارة وما اسند ابو سعيد الخدرى رضى الله عنه 5303»