مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ تَعَالَى . باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا
حدیث نمبر: 16784
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ : يَا ابْنَ آدَمَ ، إِنَّكَ إِذَا ذَكَرْتِنِي شَكَرْتَنِي ، وَإِذَا نَسِيتَنِي كَفَرْتَنِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! جب تم میرا ذکر کرتے ہو تو تم میرا شکر ادا کرتے ہو ، اور جب تم مجھے بھول جاتے ہو تو تم میری ناشکری کرتے ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔