مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبِقَاعِ الَّتِي يُذْكَرُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهَا . باب: زمین کے ان حصوں کا بیان ، جن پر اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 16782
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ بُقْعَةٍ يُذْكَرُ اللَّهُ فِيهَا بِصَلَاةٍ إِلَّا فَخَرَتْ عَلَى مَا حَوْلَهَا مِنَ الْبِقَاعِ ، وَاسْتَبْشَرَتْ لِذِكْرِ اللَّهِ إِلَى مُنْتَهَاهَا إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ الْبَالِسِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” زمین کے جس بھی حصے میں نماز کی شکل میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ حصہ اپنے اردگرد کے حصوں پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور وہاں سے لے کر ساتویں زمین تک ، اللہ تعالیٰ کے ذکر کے حوالے سے خوشخبری حاصل کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بکر بالسی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔