حدیث نمبر: 16760
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَبَقَ الْمُفْرِدُونَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا الْمُفْرِدُونَ ؟ قَالَ : " الَّذِينَ يُهْتِرُونَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ مِنْ قَوْلِهِ : " الَّذِينَ يُهْتِرُونَ " إِلَى آخِرِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو يَعْقُوبَ صَاحِبُ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مفردون “ سبقت لے گئے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ” مفردون “ سے مراد کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو اللہ کے ذکر میں منہمک رہتے ہیں ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت صحیح میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” جو اللہ کے ذکر میں منہمک رہتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابویعقوب ہے جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا شاگرد ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16760
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (323/2)»