حدیث نمبر: 16739
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا سَرَّكُمْ أَنْ تَنْظُرُوا إِلَى الرَّجُلِ الضَّغِيطِ ، الْمُطَاعِ فِي قَوْمِهِ ، فَانْظُرُوا إِلَى هَذَا " . يَعْنِي عُيَيْنَةَ بْنَ حِصْنٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر تم یہ چاہو کہ تم کسی ایسے شخص کو دیکھو جو کمزور ہو “ اور اپنی قوم کا پیشوا ہو ، تو تم اس کو دیکھ لو “ ( شاید یہاں لفظ ” کمزور “ بیوقوف ہونے کے معنیٰ میں استعمال ہوا ہے ، کیونکہ دیگر روایات میں یہ بات مذکور ہے کہ آپ نے اس شخص کو ” احمق مطاع “ قرار دیا ہے ) ۔ “ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ، عیینہ بن حصن تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16739
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح