مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ . باب: اس امت کی فضیلت کا مزید بیان
حدیث نمبر: 16730
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّمَا النَّاسُ كَالْإِبِلِ الْمِائَةِ لَا يُوجَدُ فِيهَا رَاحِلَةٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ : رَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَهُوَ الصَّحِيحُ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” لوگوں کی مثال ایسے 100 اونٹوں کی مانند ہے جن میں سے سواری کے قابل کوئی نہیں ملتا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ، البتہ امام طبرانی نے کہا: ہے : اسے معمر نے زہری کے حوالے سے سالم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت صحیح میں اسی طرح مذکور ہے جس طرح امام طبرانی نے بیان کیا ہے ۔