حدیث نمبر: 16731
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَرْبَعَةُ أَجْبَالٍ مِنْ أَجْبَالِ الْجَنَّةِ ، وَأَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ . فَأَمَّا الْأَجْبَالُ : فَالطُّورُ ، وَلُبْنَانُ ، وَطُورُ سِينَا ، وَطُورُ زَيْتَا . وَالْأَنْهَارُ مِنَ الْجَنَّةِ : النِّيلُ ، وَالْفُرَاتُ ، وَسَيْحَانُ ، وَجَيْحَانُ " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُهُ فِي الْأَنْهَارِ فِي الصَّحِيحِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الْجِبَالِ وَالْأَنْهَارِ فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” چار پہاڑ جنت کے پہاڑوں میں سے ہیں اور چار نہریں جنت کی نہروں میں سے ہیں ، جہاں تک پہاڑوں کا تعلق ہے تو وہ طور ، لبنان ، طور سینا اور طور زیتا ہیں ، جہاں تک جنت کی نہروں کا تعلق ہے تو وہ نیل ، فرات ، سیحان اور جیحان ہیں ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : نہروں کے بارے میں حدیث صحیح میں مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں ، پہاڑوں اور نہروں کی فضیلت کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16731
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (7535)»